• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 42351

    عنوان: كیا اس عورت كا حج ادا ہوجائے گا

    سوال: ایک خاتون جس کا شوہر زندہ ہے اور دو بیٹے ہیں، وہ خاتون شوہر کے چچا کے داماد کے ساتھ حج کرنے چلی گئی ، کیوں کہ شوہر اور بیٹا کوئی نہیں جارہا تھا اور حج کرنے کی خاتون کی دلی خواہش تھی، اس وجہ سے شوہر کے چچا کے داماد کے ساتھ گئی ، ان کے ساتھ ان کی بیوی بھی تھی توکیاخاتون کا حج ہوجائے گا اور کیا صحیح حج ہوگا؟

    جواب نمبر: 42351

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1673-1673/M=12/1433 صورت مسئولہ میں اگر وہ خاتون حج کے ارکان وواجبات صحیح طور پر ادا کرلیتی ہے تو حج ہوجائے گا، لیکن غیرمحرم کے ساتھ حج میں جانے کی وجہ سے گنہ گار ہوگی، شوہر کے چچا کے داماد کے ساتھ اس عورت کو نہیں جانا چاہیے تھا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند