• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 42266

    عنوان: خواب

    سوال: میری امی نے خواب دیکھا کہ وہ کسی راستے پر چل رہی ہیں اور راستہ آگے مشکل سے مشکل ہوتا جا رہا ہے.لیکن وہ چلتی، رہتی ہیں رکتی نہیں ہیں اور اسی دوران آنکھ کھل جاتی ہے ، .اس خواب کی کیا تعبیر ہو گی۔

    جواب نمبر: 42266

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1638-1131/L=1/1434 ماشاء اللہ خواب مبارک ہے، ایسے وقت میں جب کہ دین پر چلنا دشوار ہو، دین پر ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے، نماز ذکر تلاوت وغیرہ کی کثرت کی جائے اور شرعی پردہ کا اہتمام کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند