• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 41863

    عنوان: خواب میں بکرا ذبح کرنا

    سوال: حضرت میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے کارخانے کے باہرایک سفید رنگ کا بکرا ذبح کر رہا ہوں ، کچھ دنوں بعد ایک خواب دیکھا کہ والد صاحب کی بلڈنگ کے نیچے میرا ایک بکرا جو کہ میں نے قربانی کے لئے پالاہے لال رنگ کا ہے اسے والد صاحب قربان کر رہے ہیں لیکن صحیح سے اسکا گلہ نہیں کاٹے ہیں میں نے چھری لی اور کہا کہ ایسے نہیں ایسے قربانی کرتے ہیں، براہ کرم، میرے خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 41863

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1548-1166/D=11/1433 بکری (بکرا) ذبحہ کرنے کی تعبیر معبرین رویا نے ”عورت سے شادی کرنے“ سے دی ہے، آپ کے مزید تفصیلی احوال کیا ہیں؟ ہمیں معلوم نہیں اس لیے کوئی متعین تعبیر دینے سے معذور ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند