• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 41652

    عنوان: ںخوب کی تعبیر بتا دیں

    سوال: میرا نام مسعود اشرف ہیں، خواب دیکھا کہ عمرہ کی لئے گیا ہوا ہوں ور میرا ایک دوست رستم بھی میرے ساتھ موجود ہے اور ایک دوست جس کا نام زاہد ہے وہ پہلے ہی سے وہاں موجود ہے اور میں احرام باندھنے کی جگہ تلاش کر رہا ہوں اور اختلاف کا شکار ہوں کہ کہاں سے باندھنا ہے احرام، جس روز خواب دیکھاوہ ۱۵ شعبان کی رات تھی اور شاید فجر کا وقت۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 41652

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1478-941/L=11/1433 ماشاء اللہ خواب مبارک ہے، اللہ نے چاہا تو آپ تینوں کو زیارتِ حرمین شریفین زادہما اللہ شرفا وعظمةً کی زیارت نصیب ہوگی، نمازوں کا اہتمام اور درود شریف کی کثرت کرنے کی ضرورت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند