• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 41177

    عنوان: تعبیر خواب

    سوال: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں حرم میں ہوں اور شیطان کو کنکڑیاں مار رہا ہوں اور کعبہ شریف بھی دیکھا کہ میں اس کا طواف کرنے جارہا ہوں مگر میں اس بات پر حیران ہوں کہ میں یہاں پہنچا کیسے ؟

    جواب نمبر: 41177

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1510-1017/H=10/1433 ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ ان شاء اللہ حج کی سعادت کا سامان غیب سے اللہ پاک مہیا فرمائے گا، آپ تلاوت ودرود شریف کی کثرت کا اہتمام کیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند