• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 41157

    عنوان: خواب میں نکاح اور شادی کو دیکھنا عزت اور سربلندی حاصل ہونے کا اشارہ ہوتا ہے

    سوال: ایک بہن نے چند دن نے پہلے اپنی بہن کے متعلق یہ خواب دیکھا کہ اس کی شادی ہورہی ہے سنت والا نکاح ہے اور جماعت میں نکاح ہوتاہے ، اسی وقت کئے نکاح ہوتے ہیں، اس میں اس کی بہن کا بھی ساتواں نمبر ہے، کوئی کہہ بھی رہا ہے کہ دلہاتو حافظ ہے اور وہ جبہ ہی میں ہوں گے۔ یہ خواب انہوں نے تہجد کی نماز کے بعد دیکھا تھا۔ اسی طرح بہت دنوں پہلے اس لڑکی کی سہیلی نے بھی خواب دیکھا تھا کہ اس کی دوست کا نکاح حافظ دیندار کے ساتھ ہورہا ہے۔ بہتوں نے ایسا بھی خواب دیکھا ہے کہ اس لڑکی کی شادی دیندار کے ساتھ ہورہی ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ خواب میں کسی کا نکاح ہوتا خواب دیکھنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 41157

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1482-1099/D=10/1433 خواب میں نکاح اور شادی کو دیکھنا عزت اور سربلندی حاصل ہونے کا اشارہ ہوتا ہے، لیکن اسے کسی خواب کی یقینی تعبیر نہیں کہا جاسکتا کیونکہ تعبیر میں خواب دیکھنے والے یا جس کے بارے میں خواب دیکھا جارہا ہے اس کے تفصیلی احوال اور ماحول وغیرہ کو پیش نظر رکھنا ضروری ہوتا ہے، بہرحال یہ خواب نیک اور مبارک ہے اللہ تعالی سے مزید اس میں بھلائی پیدا کرنے کی دعا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند