• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 40726

    عنوان: شیطان کس طرح بہکاتا ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ جب شیطان ایک ہے تو شیطان کس طرح سے ایک وقت میں دنیا کے تمام مسلمانو کو بہکاتا ہے؟اور ابلیس کی طاقت کتنی ہوسکتی ہے؟ا ور میں یہ سنا ہے کہ شیطان ہماری شہ رگ سے بھی قریب ہے تو کیا ایسا ہے؟

    جواب نمبر: 40726

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1665-1287/B=9/1433 تمام شیطانوں کا باوا ابلیس ایک ہے، لیکن اس کی ذریت چیلے چاٹے اَن گنت اور بے شمار ہیں، وہ سب انسانوں کو بہکاتے رہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہماری شہ رگ سے قریب ہے ”وَنَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْہِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِیْدِ“ شیطان کا ہماری شہ رگ سے قریب ہونا ہماری نظر سے نہیں گذرا۔ البتہ یہ بات حدیث میں ملتی ہے کہ شیطان ہمارے اندر اس طرح وسوسے ڈالتا ہے جیسا کہ جسم میں خون دوڑتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند