• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 40707

    عنوان: ایک خواب میرے دفتر کا .

    سوال: میں نے ایک خواب دیکھا کہ جس میں میرے دفتر کے ایک ساتھی قینچی کے ذریعہ میرے بال کاٹ رہے ہیں، جب کہ حقیقت میں میں نے ۲ یا ۳ دن پہلے بال کٹوائے تھے، میں نے ان سے پوچھا کہ آپ میرے بال کیوں کاٹ رہے ہو تو انہو نے کچھ نہ کہا بس خاموش رہے، پھر میں بھی راضی ہوگیا، واضح رہے کہ انکا تعلق اہل تشیع سے اور آجکل وہ مجھ سے بات بھی نہیں کرتے ہیں۔ براہ کرم، تعبیر بتادیں۔

    جواب نمبر: 40707

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 724-726/N=9/1433 آپ کو اگر ان کی طرف سے کسی قسم کے ضرر اور نقصان کا اندیشہ ہے تو آپ یہ دعا کثرت سے پڑھا کریں، ان شاء اللہ غیبی حفاظت ہوگی اور ان کی طرف سے آپ کو کوئی نقصان نہ پہنچے گا: اللّٰہُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِہِمْ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِہِمْ (مشکاة شریف: کتاب الدعوات باب الدعوات فی الأوقات، الفصل الثانی: ۲۱۵، بحوالہ مسند أحمد وسنن أبوداوٴد)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند