• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 40377

    عنوان: خواب كی تعبیر

    سوال: میں نے خواب میں دیکھا کہ میری بیوی کی قبر پر رنگ برنگی کپڑو کی جھنڈیاں لگی ہیں اور ایک کپڑے پر اللہ کا نام لکھا ہے اور قبر پر کلین بچی ہے .میں ان جھنڈیوں کو اتارنے کو کہہ رہا ہوں اپنے کزن کو کہ قبر پر جھنڈیاں لگانا اسلام میں جائز نہیں، اتنے میں جاگ جاتا ہوں .میری بیوی کا ۳ ماہ پہلے قتل ہوا تھا ۔

    جواب نمبر: 40377

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1366-986/D=9/1433 ماشاء اللہ، آپ کی بیوی کی حالت آخرت میں ان شاء اللہ اچھی ہوگی، اللہ کی عطا کردہ نعمتوں سے وہ خوش ہیں اور اللہ نے اپنے فضل سے انعام واکرام کا معاملہ فرمایا۔ ان کے لیے ایصال ثواب بھی کردیں، اور خود گھر کے سب لوگ اعمال صالحہ کے اہتمام اور معاصی سے اجتناب میں سعی بلیغ کریں تاکہ رفاقت فی الجنة حاصل ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند