• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 40346

    عنوان: تعبیر خواب

    سوال: مجھے آپ سے پوچھنا ہے کہ میں شادی شدہ ہوں اور میری ایک بیٹی ہے۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ میری بیوی بیٹی کا چھری سے گلاکاٹ رہی ہے، میں اسے کہتا ہوں کہ یہ کیا کر رہی ہو، تو کہتی ہے کہ اللہ کی راہ میں قربان کر رہی ہوں، پھر میں کہتاہوں کہ جانور کی قربانی کرو، یہ کیا ہے۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔ مجھے جلدی اس کی تعبیر بتا دیں، بہت ٹینشن میں ہوں میں اور میری بیوی حالانکہ ہمارے درمیان کبھی کوئی لڑائی بھی نہیں ہوئی، پتا نہیں یہ کیا ہے، نماز بھی ساری پڑھتے ہیں، میری بیوی باپردہ ہے، شرعی پردہ کرتی ہے۔

    جواب نمبر: 40346

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1108-708/H=8/1433 ٹینشن میں ہونے کی ضرورت نہیں، عمدہ خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ بیوی (ماں) کو بیٹی سے محبت بہت زیادہ ہوگی اور وہ محبت ان شاء اللہ دین میں پختگی اور اتباعِ سنت میں جماوٴ کا ذریعہ بنے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند