• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 4029

    عنوان:

    مجھے ماموں کی لڑکی پسند ہے۔ ایک رات میں نے خواب میں دیکھا کہ میری مامی اس کے ہاتھ میں انگوٹھی رکھ رہی ہیں اور مجھ سے پوچھ رہی ہیں کہ تمہاری ساس کون ہے؟ ایک اوررات کو خواب میں دیکھا کہ میرے ماموں مجھے کہہ رہے ہیں کہ تم اپنی بہن کو گاڑی میں بٹھاکر چھوڑآؤ۔ ایک مرتبہ رات کو یہ بھی خواب میں دیکھا کہ میرے ماموں زاد بھائی مجھے کہہ رہاہے کہ کے کے کو ایوارڈ ملاہے (کے کے ماموں کی لڑکی کا نام ہے) وہ ایک سرکاری اسکول میں پڑھاتی ہے۔ براہ کرم، ان خوابوں کی تعبیر بتائیں۔ میں نے یہ تینوں خواب چھ سات مہینے قبل مختلف راتوں کو دیکھاہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 4029

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 892/ ھ= 893/ ھ

    یہ تینوں خواب اپنے اندر شیطانی و نفسانی اثرات لیے ہوئے ہیں، توبہ استغفار کثرت سے کرنے کی ضرورت ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند