متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 40116
جواب نمبر: 40116
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 566-540/N=8/1433 آپ کا خواب ماشاء اللہ مبارک ہے، آپ کے خواب میں اس طرف اشارہ ہے کہ آپ باطن کی طرح ظاہر کو بھی سنت کے مطابق بنائیں، یعنی: شرعی داڑھی رکھیں اور اسلامی لباس پہنا کریں، اور آپ دعوت وتبلیغ کے کام میں ا خلاص اور اعتدال کے ساتھ دلچسپی رکھیں بلکہ دلچسپی بڑھائیں، جتنا آپ خود دین دار بنیں گے اور دوسروں کو دین دار بنانے کی کوشش کریں گے اتنا ہی آپ اللہ کے یہاں محبوب ومقبول بنتے چلے جائیں گے، اللہ تعالیٰ ہم سب کو محض اپنے فضل وکرم سے اپنے محبوب ومقبول بندوں میں شامل فرمائیں۔ آمین
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند