• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 40005

    عنوان: تعبیر خواب

    سوال: ایک دو دن پہلے میں نے ایک خواب دیکھا کہ ایک بندر کے ہاتھ میں ایک چوہا ہے اور وہ اسکی کھال اتار اتار کر خوش ہو کر کھارہا ہے اور میری طرف دیکھتا جا رہا ہے اتنے میں میری آنکھ کھل گئی۔ براہ کرم ، اس خواب کی تعبیر بتادیں۔

    جواب نمبر: 40005

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1111-694/L=8/1433 یہ شیطانی خواب ہے اور باوضو ہوکر اور آیة الکرسی اور چاروں قل پڑھ کر ہاتھ پر دم کرکے پورے بدن پر پھیر کر سویا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند