• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 39898

    عنوان: خواب

    سوال: میرے ایک عزیز نے خواب دیکھا کہ وہ فجر کی نماز پڑھ رہاہے اور جب وہ سجدے سے اٹھتا ہے تو وہ دیکھتا ہے کہ اس کے دونوں ہاتھ گیلی مٹی میں گڑھے ہوئے نشان چھوڑ دیتے ہیں جو ایک قبر کی مٹی ہے پھر اسکی آنکھ کھل جاتی ہے، وہ اس خواب کی تعبیر جاننا چاہتا ہے۔

    جواب نمبر: 39898

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1039-663/H=7/1433 ماشاء اللہ عمدہ خوا بہے، تعبیر یہ ہے کہ عبادات قبولیت کا شرف حاصل کررہی ہیں اور فکر آخرت کی بھی پیدا ہونے کی امید ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند