• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 39878

    عنوان: تعبیر خواب

    سوال: میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک کھلی جگہ ہے جہاں کھیت اور سبزہ ہے اس طرح محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی گاؤں ہے، وہاں پر میرے امی ابو اور ہمارے جاننے والے ہیں جن کی طرف ہمارا کافی آنا جانا ہے ان کے امی ابو بھی ہیں، وہ لوگ یعنی میرے امی ابو اور انٹی انکل میرے اور اپنے بیٹے کے رشتے کی بات کر رہے ہوتے ہیں، یہ خواب میں نے ۲ بار دیکھا ہے ، بالکل ایک ہی جیسا ، اور اسی بات سے متعلق بہت سے خواب آتے ہیں، حالانکہ میں نے کبھی ایسا سوچا تک نہیں...براہ کرم، اس خواب کی تعبیر بتا دیں۔

    جواب نمبر: 39878

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1037-661/H=7/1433 ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے، رشتہ داروں کے ساتھ ہمدردی صلہ رحمی کی توفیق اللہ پاک کی طرف سے ان شاء اللہ عطا ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند