• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 39713

    عنوان: خواب کی تعبیر

    سوال: میری بیٹی عمر 15 سال نے خواب میں کئی دفعہ مجھے میری چھوٹی بیٹی عمر ۹ سال اور میرے بیٹے عمر ۳ سال کو دو دو شکلوں میں دیکھا ہے وہ سوچتی اور ساتھ ہی ڈرتی ہے کہ یہ دوسرا کوئی جن بھوت ہے ایک دفعہ اس نے میرے بیٹے کے کپڑے پھٹے ہوے دیکھے ہیں اور وہ جس کے کپڑوں کو ہاتھ لگاتا ہے اس کے کپڑے بھی پھٹتے جاتے ہیں وہ بڑی پرشان ہوتی ہے لیکن یہ صورتِ حال دیکھ کر اس کی پھوپھیاں بڑی خوش ہوتی ہیں اسے غصّہ آتاہے کہ ہم پرشان ہیں اور یہ خوش ہو رہی ہیں۔ پلیز اس کی تعبیر کیا ہے۔

    جواب نمبر: 39713

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1148-835/D=7/1433 جب اس طرح کاخواب نظر آئے اور آنکھ کھل جائے تو لاحول ولا قوة الا باللہ العلی العظیم پڑھ کر بائیں طرف تین مرتبہتھتکار کر کروٹ بدل کر سوجائیں، ان کی طرف دھیان نہ دیں۔ بیٹی اور بیٹے سب کو نماز کی پابندی کرنے اور گناہوں سے بچنے کی تاکید کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند