• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 39616

    عنوان: یا جبا ر پڑھنے کی بشارت

    سوال: میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی مزار کی طرف جا رہی ہوں جو اوپر ہے، میں جب سیڑھیوں سے اوپر جاتی ہوں تو مجھے راستے میں مجھے کوئی بزرگ کہتے ہیں کہ اجبرو پڑھو تمہاری ساری مشکلات ختم ہو جائیں گی۔ پھر میں مزار پر جا کر سورہ فاتحہ پڑھتی ہوں تو میرے ابو بھی میرے ساتھ ہیں، ویسے ہم لوگ مزارروں پر نہیں جاتے ہیں۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 39616

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1077-768/D=7/1433 عورتوں کے لیے مزاروں پر جانا منع ہے، آپ گھر پر ہی رہ کر اپنے مرحوم رشتہ داروں کو سورہٴ فاتحہ چاروں قل آیة الکرسی وغیرہ پڑھ کر ایصال ثواب کردیا کریں۔ اور اپنی مشکلات کے دور ہونے کی دعا اللہ تعالی سے کیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند