• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 39394

    عنوان: خواب کی تعبیر

    سوال: میری عمر ۴۲ سال ہے میں کچھ خواب بار بار دیکھتی ہوں ۱. کچا گوشت ۲.راستہ بھول جاتی ہوں ۳. میرا جوتا گم ہو جاتا ہے ہ۴. امتحان میں کچھ نہیں آتا، اکثر حساب کا پرچہ ہوتا ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں نے ایک لفظ نہیں پڑھا میں نماز روزے کی پابند ہوں ، لیکن مجھے ہمیشہ پریشان کن خواب ہی آتے ہیں۔ براہ کرم، میری الجھن دور فرمائیں۔ یہ خواب میں نے اتنے دفعہ دیکھے ہیں کہ مجھے ان کی تعداد بھی یاد نہیں۔

    جواب نمبر: 39394

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1268-905/D=8/1433 یہ سب پراگندہ خیالات ہیں، ان کے تعبیر کی فکر میں مت پڑیے، حدیث میں ہے جب کوئی شخص خواب میں کوئی نامناسب یا ناپسند چیز دیکھے تو اس خواب کے شر سے اور شیطان کے شر سے اللہ تعالی کی پناہ چاہے اور تین مرتبہ بائیں جانب تھو تھو کردے اور کروٹ بدل کر سوجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند