• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 39326

    عنوان: جائز کمائی کمانے کا فکر رکھیں

    سوال: کل رات مجھے خواب میں دکھائی دیا کہ میں پائے لینے گیا اور وہ دکان مسجد کی دکان میں تھی ، لیکن جب میں دکان پر گیا تو وہاں پر خنزیر کے پائے تھے اور دکاندار سے میں وہ ہی خنزیر کے پائے لینے لگا اور وہ انکو چھیل رہا تھا اور میں اپنے دوست سے کہنے لگا کہ تو کیا لینے آیا ہے تو وہ بھی کہنے لگا کہ میں بھی یہ خنزیر کے پائے لے رہا ہوں ۔ اسکے بعد میرا ایک دوست جو ادھر سے گزر رہا تھا ہم اسے اسکا ذکر کرنے لگے تو وہ بھی کہنے لگا کہ یہ تو ہمارے شہر میں بھی ہمارے رشتیدار کے بنے تھے اور بہت اچھے لگتے ہیں ۔ اسکے بعد مجھے کچھ کراہیت سی ہوئی تو میں اس دکان سے چپکے سے نکل گیا اور ہمارے یہاں ایک مولانا شکیل ہے ، میں نے ان سے (خواب میں ہی فون پر اس بارے میں بات کرنے لگا ، لیکن انکی طرف سے کسی بھی طرح کی مجھے کوئی آواز نہیں آ رہی تھی ۔ اور میں بات برابر کر رہا تھا اور بات کرتے کرتے میں پھر اسی دکان کے قریب پہنچ گیا بس پھر آنکھ کھل گئی۔ اسکی تعبیر بتادیجئے اور یہ خواب صبح 6 بجے کے اس پاس کا ہے۔

    جواب نمبر: 39326

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1264-220/B=7/1433 اس خواب میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ حلال اور جائز کمائی کمانے کا فکر رکھیں، شاید آپ حرام کماتے ہوں گے۔ اس لیے اس سے بالکل اجتناب کیجیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند