• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 39289

    عنوان: رحمت الامین

    سوال: کیا رحمت الامین نبی کے علاوہ دنیا کا کوئی ا ور انسان بھی ہو سکتا ہے؟کیا کسی اور انسان کو بھی یہ کہا جا سکتا ہے۔

    جواب نمبر: 39289

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1178-855/D=8/1433 رحمت الامین کا کیا مفہوم ہے، سمجھ میں نہیں آیا۔ اگر لکھنے میں تسامح ہوا اور ”رحمة للعالمین“ مراد ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ لغت کے اعتبار سے اگرچہ غیر پر اس کا اطلاق ہوسکتا ہے مگر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے خاص لقب کے طور پر یہ لفظ استعمال ہوا ہے، کسی اور کے لیے نصوص میں یہ لفظ استعمال نہیں کیا گیا ہے، اس لیے دوسرے پر اس کے اطلاق سے بچنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند