• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 39085

    عنوان: نازیبا خواب

    سوال: تقریبا ۲ مہینو ں سے مجھے اکثر ایسے خواب آتے ہیں جو کہ بہت بیہودہ ہوتے ہیں کبھی نظر آتے ہیں، انسان (مرد ور عورت ) دونوں کی شرمگاہیں نظر آتی ہیں یا پھر نا محرم کے ساتھ تعلقات نظر اتے ہیں۔ میں بہت پریشان ہوں ان خوابوں کی وجہ سے ۔ میں نے اس طرح کو گناہ بھی نہیں کیا ہے، پھر پتا نہیں کیوں ایسے خواب نظر آتے ہیں۔ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 39085

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 960-667/D=6/1433 خواب انسان کے اختیار کی چیز نہیں ، خواب میں جو کچھ انسان دیکھتا ہے اس کی بازپرس اس سے نہ ہوگی، اس طرح کے شہوت آمیز خواب بلوغ کے بعد کم وبیش سب ہی کو نظر آتے ہیں، اس لیے آپ فکر نہ کریں، البتہ بیداری میں گناہوں سے پرہیز رکھیں، شہوت انگیز مناظر دیکھنے اور شہوت آمیز کتابیں پڑھنے اور تصاویر دیکھنے سے گریز کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند