• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 38733

    عنوان: خواب میں ڈاڑھی كالے رنگ سے رنگنا

    سوال: میں نے دیکھا کہ میں اپنی داڑھی کو کالے رنگ سے رنگ رہا ہوں اور تمام سر اور داڑھی کے بال کال ہو گئے ہیں۔ ساتھ ہی میں نے یہ بھی دیکھا کہ میرے بھائی جو ابھی ہی حال ہی میں عمرہ کر کے واپس ہوئے ہیں، انہوں نے اپنی داڑھی چھوٹی کرلی ہے۔ ۔ براہے کرم، اس خاب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 38733

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 215-230/N=6/1433 آپ کے خواب میں اس طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ سنتوں کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ کے مطابق نہیں ادا کرتے ہیں؛ بلکہ نفس وشیطان کی خواہش اور تقاضہ کو بھی شامل کرلیتے ہیں اور آپ کے بھائی تو سنتوں کا بالکل اہتمام ہی نہیں کرتے، پس اگر یہ بات صحیح ہے تو آپ دونوں اپنی اپنی کمیاں دور کریں، یعنی: آپ سنتوں کو اس طرح ادا کیا کریں جس طرح اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ادا فرمائی ہیں، سنتوں میں اپنی طرف سے کوئی چیز بڑھاکر یا گھٹاکر ان کا ثواب ضائع نہ کریں۔ اور آپ کے بھائی: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی جن جن سنتوں کو مٹارہے ہیں ان کو وہ اپنی زندگی میں زندہ کریں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے کامل اتباع کی توفیق عنایت فرمائیں۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند