• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 38647

    عنوان: خواب

    سوال: حضرت تقریباً ۳ سال پہلے مجھے ۱ خواب آیا تھا۔ میرے گھر کے سامنیایک میدان ہے۔ میں نے دیکھا کہ مسلمان اور مشرک کی جنگ ہو رہی ہے اور میں بھی مسلمانو کی طرف سے جنگ میں شامل ہوں۔ ہماری تعداد کم تھی مشرکوں کی بنسبت ۔ ہمیں ایسا لگ رہا تھا ہم جنگ ہار جائِیں گے ۔ پھر میں نے دیکھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ۔آپ کا صرف گردن مبارک کا حصّہ دیکھ رہا تھا۔ چہرہ مبارک نہیں دیکھ رہا تھا۔ ہم نے حضور سے کہا کہ دشمن ہم پر حاوی ہوتے جا رہے ہیں، کیا کیا جائے؟ آپ نے کہا، اس وقت ہم یہاں سے چلتے ہیں۔ پھر ہم وہاں سے چلنے لگے۔ میدان سے ٹھوڑی دور پر ایک چوراہا ہے۔ وہاں ایک ہمارے بستی کے بزرگ رہتے ہیں۔ وہ چوراہے پہ کھڑے تحے تھے۔ جیسے ہی ہم چوراہے پر پہنچے تو آپ نے ان بزرگ سے مصافحہ کیا اپنی سواری مبارک سے اتر کے۔ مہربانی کر کے اس خواب کی تعبیر بتائیں اور یہ بھی بتائیں کہ کیا میں ان بزرگ کو یہ خواب بتا سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 38647

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 866-530/H=6/1433 ماشا ء اللہ عمدہ خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ اہل حق مشائخ اور جماعت تبلیغ سے اصول کے مطابق اوراخلاص سے ربط قوی رکھیں گے، تو دینی اہم خدمات آپ سے وابستہ ہوں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند