• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 38515

    عنوان: استخارہ کا جواب عنایت کریں شکریہ

    سوال: میرے چھوٹے بھائی کے رشتے کے سلسلے میں میری والدہ نے استخارہ کیا اورجس لڑکی کے لیے استخارہ کیا وہ میری چھوٹی بہن کی بچپن کی دوست ہے۔والدہ اس سے چھوٹے بھائی کے رشتہ کے لیے خوفزدہ ہیں کہ وہ لڑکی تھوڑی تیز مزاج ہے ، لہذا والدہ نے استخارہ کیا اور انہوں نے خواب دیکھا کہ ”ہمارے گھر کے صحن میں میری والدہ اور میرے ماموں بیٹھے باتیں کررہے ہیں کہ دروازے پر دستک ہوتی ہے تو میری امی اور ماموں دونوں ہی اٹھ کر جاتے ہیں دروازہ کھولنے ، پھر میرے ماموں دروازہ کھولتے ہیں تو ایک بندہ اندر آتاہے اور ہمارے دروازے کی دائیں طرف پر کچھ دھونڈنے لگتاہے جب کہ وہاں پانی کی موٹر رکھی ہوئی ہے، ایسا محسوس ہوتاہے کہ اس بچے کے ساتھ کوئی اور بھی ہے جو باہر دروازے پر کھڑا ہے ، وہ بچہ کچھ اوزار لے کر چلاجاتاہے اور ماموں جب دروازہ بند کرنے جاتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ دروازے پر دو تین جگہ رپٹ لگی ہے جس کی وجہ سے دروازے میں سوراخ ہے تو ماموں کہتے ہیں کہ اس کو ٹھیک کرنا پڑے گا“ اس کے بعد والدہ کی آنکھ کھل جاتی ہے ۔ یاد رہے کہ یہ تیسرے دن کا خواب ہے۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 38515

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 870-534/H=6/1433 تعبیر یہ ہے کہ مذکورہ لڑکی سے رشتہ کرنے سے حسن انداز کے ساتھ معذرت کردینے میں خیر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند