• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 38513

    عنوان: خواب کی تعبیر-حجر اسود

    سوال: خواب کی تعبیر-حجر اسود: ایک عالمہ خاتون نے رات کو تقریبا چار بجے خواب دیکھا کہ مطاف میں کسی نے حجر اسود کو اپنی جگہ سے نکال کر نیچے رکھا ہے۔غالبا خاتون مقام ابراھیم کے قریب تھی، وہاں سے حجر اسود کے قریب پہونچی۔فریم میں حجر اسود بہت باریک نظر آرہا تھا۔اس خاتون نے اللہ اکبر کہتے ہوئے حجر اسود پر سجدہ کیا اور ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ اللہ کی قربت کا سجدہ ہے ایسا سجدہ جوکبھی اپنی زندگی میں نہ کیا ہو اور سجدہ میں لرز گئی۔ جب سجدہ سے سر اٹھایا توحجر اسود کی خوشبوں چہرے پرلگی تھی اور چہرہ خوشبوں دار ہوگیا تھا۔ خواب سے بیدار ہونے کے بعد خاتون کوفکر ہوئی کہ غالبا سجدہ کرتے وقت سجدہ کا رخ مکمل کعبہ کی طرف نہیں تھا۔مفتی صاحب اس خواب کی تعبیر تحریر فرماکر شکریہ کا موفع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 38513

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 782-454/L=6/1433 آپ ان عالمہ خاتون سے کہہ دیں کہ اگر ان سے افعالِ بدعیہ میں سے کسی فعل کا ارتکاب ہوگیا ہو تو اس سے توبہ کریں اور اپنے عقائد کے اصلاح کی فکر کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند