متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 38347
جواب نمبر: 3834701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1812-494/H=5/1433 ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے، امید ہے انشاء اللہ مناسب رشتہ جلد مل جائے گا۔ تمام اہل خانہ ہرنماز کے بعد تین مرتبہ سورہٴ قریش اور اول وآخر تین دفعہ درود شریف پڑھنے کا اہتمام رکھیں، اللہ پاک سب کو سعادت دارین سے نوازے، مکارہ سے محفوظ رکھے۔ آمین۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کل میں نے خواب میں حضرت بلال رضی اللہ
تعالی عنہ کودیکھا۔ آپ کی قبر مبارک کو کھولا گیا تو وہ ایک دم اٹھ کھڑ ے ہوئے اور
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے فرما رہے تھے کہ [اب تو یقین آگیا ہو گا]۔ کافی لوگ بھی
جمع تھے۔ یہ خواب بھی دوشنبہ کے بعد والی شب (یعنی منگل کی شب) کو دیکھا،تعبیر کی
گزارش ہے۔
درود شریف میں ’’صل‘‘ اور ’’آل‘‘ كے صحیح اعراب كیا ہیں؟
2390 مناظراصول فقہ میں حسن لذاتہ اور حسن لغیرہ کی تعریف
4163 مناظرمیں
نے گزشتہ سال ایک خواب دیکھا تھا جب میں تین ماہ کی حاملہ تھی جو کہ حسب ذیل ہے۔
میں نے اپنے آپ کو ایک دور افتادہ جنگل کی طرح کی جگہ میں دیکھا اور اپنے شوہر سے
اللہ کے بارے میں بات کررہی تھی اور ایک درخت کی جانب اشارہ کررہی تھی اور لفظ
اللہ کو دہرارہی تھی، اور اچانک میں نے اس درخت سے ایک روشنی دیکھی جو کہ سورج کی
شکل کی تھی۔ہم دونوں تشہد کی حالت میں بیٹھ گئے اور روشنی ہمارے سامنے آگئی ایسا
لگتا تھا گویا کہ سورج ہمارے سامنے آگیا ہو۔اس روشنی کو دیکھ کر میرے شوہر آمین
کہہ رہے ہیں اور میں سبحان اللہ کہہ رہی ہوں اور وہ روشنی اور زیادہ روشن بن گئی
اور زمین میں شگاف پیدا ہونا شروع ہوگیا۔ اچانک میں بیدار ہوگئی اور میں نے دیکھا
کہ میں کانپ رہی تھی اور مجھے لگا کہ یہ فجر کا وقت تھا۔
(۲) اور دوبارہ اپنے حمل کے
آٹھویں مہینہ میں میں نے ایک خوا ب دیکھا جس میں میں نے آسمان میں ایک روشنی دیکھی
بہت سارے شور کے ساتھ جو کہ راکٹ کی شکل میں گزر رہی تھی اور میں اپنے مکان کی
کھڑکی سے دیکھ رہی ہوں اور میں خوف زدہ نہیں ہوں۔ الحمد للہ اللہ نے ہمیں ایک لڑکا
عطا فرمایا۔ برائے کرم ان خوابوں کی تعبیر عنایت فرماویں۔
میں ایک حافظ قرآن ہوں۔ مجھے اب قرآن پاک یاد نہیں ہے لہذا میں نے خواب میں ایک انسان کی شکل دیکھا وہ سفید جبہ اور شرعی داڑھی والا تھا۔ خط بھی لمبی تھی، خواب میں مجھے اس طرف اشارہ دیا جارہا تھا کہ تم اصل چیز چھوڑ کر دوسری چیزوں کو پکڑ رہے ہو اسی لیے ہر کام ادھورا رہ جاتا ہے۔ اس کی کیا تعبیر ہے برائے مہربانی جواب ارسال کریں۔
میں
آپ سے ایک خواب کی تعبیر جاننا چاہتی ہوں میں ایک آفس میں نوکری کرتی ہوں میں نے
رات کے دو بجے کے بعد تین بجے سے پہلے دیکھا کہ میں آفس میں ہوں اور وہاں پر ایک
مانگنے والی عورت آتی ہے اور مجھ سے پیسے مانگ رہی ہے۔ جب میں اس کو منع کرتی ہوں یعنی
کہتی ہوں کہ پیسے نہیں ہیں تو وہ میرا ہاتھ پکڑ کر میرا خون چوسنے کی کوشش کرتی
ہے۔ تب ہماری آفس میں ایک صاحب ہیں( جو آفس کے کافی پرانے ملازم ہیں اور وہ یہاں
پر بچپن سے آتے ہیں او ریہاں پر وہ کلرک کے کام کے علاوہ او ربھی بہت ساری ذمہ داریاں
نبھاتے ہیں) وہ آتے ہیں اورمیرا ہاتھ اس عورت سے چھڑا کر مجھے دور ہٹادیتے ہیں۔
پھر اس کو غصہ کرکے بھیج دیتے ہیں۔ مہربانی فرماکر میرے اس خواب کی تعبیر بتادیجئے،
میں بہت پریشان ہوں۔