• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 38280

    عنوان: فجر کی نماز چھوٹ جاتی ہے، اس پر مجھے اپنی غلطی کا بہت زیادہ احساس ہے

    سوال: نماز فجر کے بارے میں سوال ہے۔ میں دس یا ساڑھے دس بجے رات گھر آتاہوں اور کھانا کھاتے کھاتے رات ایک بج جاتاہے ۔ بیوی سے مباشرت کرنے کے بعد صبح اٹھ نہیں سکتاہوں ، اس طرح فجر کی نماز چھوٹ جاتی ہے، اس پر مجھے اپنی غلطی کا بہت زیادہ احساس ہے۔ ایک وقت کی نماز چھوٹنے سے ایسا لگتاہے کہ میں نے بہت کچھ کھودیا ہے۔ اللہ کا فرمان ہے کہ ہر چیز قابل معافی ہے سوائے نماز کے، تو کیا آپ مجھے ایسا مشورہ دے سکتے ہیں کہ نماز پڑھ سکتاہوں؟ یا فجر کی نماز نہ پڑھنے پر اللہ سے معافی مانگوں؟

    جواب نمبر: 38280

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 861-712/B=5/1433 آپ رات میں سویرے آنے کی کوشش کریں، سویرے ہی کھاکر سونے کی عادت ڈالیں۔ اور فجر کے لیے الارم وغیرہ لگاکر سوئیں تاکہ سویرے اٹھیں اور فجر کی نماز جماعت سے پڑھیں، روزانہ جماعت کا چھوڑنا یا فجر قضا کرنا درست نہیں، اس سے رزق میں کمی آجاتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند