• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 38034

    عنوان: انکم ٹیکس کی ادائیگی

    سوال: فرض کیجئے کہ میرا سیونگ اکاؤنٹ ایک سرکاری بینک میں ہے جس میں ہر سال بڑی رقم سود کے طور پر آتی ہے اور میرے ذمہ انکم ٹیکس کی ادائیگی بھی ضروری ہے تو کیا میں اس صورت میں بینک اکاؤنٹ سے حاصل سود کی رقم سے انکم ٹیکس ادا کر سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 38034

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 669-348/L=4/1433 بینک اکاوٴنٹ سے حاصل سود کی رقم سے انکم ٹیکس ادا کرنے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند