• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 37955

    عنوان: خواب كی تعبیر

    سوال: میرا نام سلیم ہے، میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے استاد جو کہ حضرت قاری فتح محمّد صاحب پانی پتی کے شاگرد اور انتہائی نیک اور پرہیزگار ہستی ہیں، انتقال فرما گئے ہیں۔ ان کا جنازہ رکھا ہوا ہے اور ہم ان سے کچھ فاصلے پر رو رہے ہیں۔ جنازہ کے قریب میرا ایک دوست جو ہمارے استاد کے شاگرد بھی ہیں اور جس کا نام خالد ہے بیٹھا ہوا ہے.میں جا کر خالد سے کہتا ہوں اب لے چلو، خالد مجھے جواب دیتا ہے ، اے ٹھہرو، مدینہ جانا ہے۔ ۲)اوپر درج شدہ خواب کے دو روز بعد میں نے دیکھا کہ میں مسجد عثمان غنی میں بیٹھا ہوں جہاں میں نے حفظ کیا اور اب بھی کام کے دنوں میں اکثر نمازیں پڑھتا ہوں۔ مسجد میں اور لوگ بھی ہیں جب کہ میری والدہ کا جنازہ بھی رکھا ہے.مسجد کی بالی منزل پر میری بری بہن اداس کھڑی ہے ۔ محترم مفتی صاحب میری والدہ اور استاد الحمد لللہ حیات ہیں ۔ براہ کرم، مجھے ان خوابوں کی تعبیر عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 37955

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (۱) اور (۲) دونوں خوابوں میں اس طرف اشارہ ہے کہ آدمی کو موت سے غافل اور بے خبر نہیں رہنا چاہیے، فکر آخرت اورموت کی تیاری ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند