• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 37840

    عنوان: آخرت میں انعام

    سوال: جن جوڑو کو دنیا میں اولاد کی نعمت نہیں ملتی ان کو آخرت میں کیا انعام ملے گا؟

    جواب نمبر: 37840

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 552-467/B=4/1433 حدیث شریف میں آیا ہے کہ جنت میں اگر کوئی شخص اولاد کی خواہش کرے گا تو وہاں اسے اولاد بھی ملے گی، جنتی کی ہرخواہش اور تمنا پوری کی جائے گی۔ قرآن پاک میں ہے: وَلَکُمْ فِیْہَا مَا تَشْتَہِیْ اَنْفُسُکُمْ وَلَکُمْ فِیْہَا مَا تَدَّعُوْنَ․ (الآیة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند