• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 37820

    عنوان: سچی محبت

    سوال: زید اور خالد کو آپس میں بہت محبت ہے۔ کچھ لوگ ان کے بارے میں غلط خیال رکھتے ہیں اور کچھ حسد کرنے والے تو دوسروں سے بہتان لگاتے ہیں اور بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی وجہ سے وہ بے حد پریشان ہیں۔ اگر تعلق ختم کریں تو اور زیادہ کیچڑ اچھالتے ہیں لوگ اور گناہ بھی ہے۔ دونوں ہر وقت پریشان ہیں۔ براہ مہربانی بہت جلد جواب دیجیے۔

    جواب نمبر: 37820

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 540-458/B=4/1433 زید اورخالد دونوں آپس میں اللہ کے لیے محبت کرتے ہیں اور دونوں ایک دوسرے سے دینی اصلاح کا قصد رکھتے ہیں، یعنی اپنے عیوب اور اپنے جھول کودور کرنے میں لگے رہتے ہیں۔ تو یہ محبت بہت اچھی بات ہے، حاسدین کا تو کوئی علاج نہیں، اگر سچی محبت دین کی خاطر ہے تو حاسدین بھی آئندہ شرمندہ ہوکر دونوں کے تابع اور مطیع بن جائیں گے۔ اور اگر یہ دوستی نفسانیت اور دنیاداری کے لیے ہے تو اسے ترک کرکے اللہ کے لیے محبت ودوستی میں لگ جائیں، زید اور خالد اور حسد کرنے والوں کی سب کی اصلاح ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند