• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 37579

    عنوان: حروف ابجد

    سوال: میں آپ سے حروف ابجد کے بارے میں معلوم کرنا چاہتاہوں کہ یہ کون سے ہیں اور ان کی اہمیت کیا ہے؟کسی نے مجھے بتایاہے کہ میرے نام کے حروف کے مطابق میرے نام کے اعداد 805/ ہیں اور مجھے کہا ہے کہ میں اللہ تعالی کے اسم مبارک یا قدیر یا متین کا ورد کروں ، کیوں کہ ان اسماء کے اعداد 805/ ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ اس طرح ورد کرنا جائز ہے ؟اگر یہ جائز ہے تو اس کے بارے میں تھوڑی تفصیل بتاسکتے ہیں کہ کیا یہ قرآن اور حدیث سے ثابت ہے؟

    جواب نمبر: 37579

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 442-368/B=4/1433 یہ ایک حساب ہے جس کو حساب جمل کہتے ہیں اس سے تاریخی نام نکالے جاتے ہیں، قرآنی آیات کے اعداد نکالے جاتے ہیں، جس نام کا عدد ہو اس کا ورد کرنا یہ کوئی شرعی بات نہیں، اعداد وشمار اس حساب کا مقصد ہوتا ہے اس پر عمل کا مدار یا اجر وثواب کا دار ومدار نہیں ہے۔ قرآن وحدیث میں بہت سی چیزیں ورد کی موجود ہیں۔ آپ ان کا ورد کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند