• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 37540

    عنوان: خواب كے تعبيرسے ممنون فرمائيں

    سوال: عرض یہ ہے کہ میں نے چند مہینہ پہلے خواب میں دیکہا کہ بنگلہ دیش کے سابقہ وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیاء ہمارے گہر میں ہیں اور یہ محسوس ہو رہا ہے کہ وہ میری ماں ہیں۔ حالانکہ میں ان کی حمایتی بہی نہیں ہوں اور نہ ان کی پارٹی سے بہی کوئی تعلق رکہتا ہوں۔ ذہن میں ان کے بارے میں سوچ و فکر بہی کبہی نہیں آتا ۔ ہمارے گہر والے سب دین کی پابندی کی کوشش کرتے ہیں۔ اس خواب کے کئی مہینہ بعد گذشتہ بدھ کو آخری شب تہجد کے وقت پہر یہ خواب دیکہا کہ خالدہ ضیاء ہمارے گہر پہ آنے والی ہیں، میں گیٹ پر ان کے انتظار میں ہوں۔ وہ آگئیں ۔ ان کے چہرہ پر خوشی اور مسکراہٹ تہی ۔وہ اکیلی گیٹ سے داخل ہو گئیں ۔ میں نے بہی بہت خوشی کا اظہار کیا اور بیگانہ عورت ہونے کے باوجود مصافحہ کے لئے ہاتھ بڑھا دیا اور انہوں نے بہی مصافحہ سے انکار نہیں کیا ۔ ہماری بلڈنگ کے ایک فلاٹ میں کرایہ پر بچوں کا ایک اسکول ہے ۔ ہم دونوں وہا ں گئے۔ہم دونوں کو دیکھ کرسکول کے سب میڈم تعجب میں پڑ گئے اور بیحد خوشی ہوئے ۔ اس حال میں میری نیند ٹوٹ گئی ۔براہ کرم اس خواب کے تعبیرسے ہم کو ممنون فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 37540

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 489-416/B=4/1433 اس سے اس بات کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ خالدہ ضیاء آپ کی ہمدرد ہیں، آپ کو خوشی کا موقعہ دینے والی ہیں، آپ کو ان کا تعاون کرنا چاہیے اور ان کی حمایت کرنی چاہیے، جب ہی آپ کو دین کی پابندی نصیب ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند