• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 37468

    عنوان: خواب كی تعبیر

    سوال: گیارہ رمضان کو جمعہ کے دن میرے دادا کا انتقال ہوگیاتھااسی روز ایک آدمی نے خواب میں دیکھا کہ جامع مسجد جو ہمارے ہی محلے میں ہے ، سجائی جارہی ہے اور بہت لوگ اکٹھے ہیں، پھر آنکھ کھل گئی تو اس نے وہاں آکر لوگوں سے پوچھا تو بتایا گیا کہ اسماعیل کا انتقال ہوگیاہے اور الحمد للہ نماز جنازہ بھی ایک بڑی بھیڑ تھی۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 37468

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 342=275-3/1433 یہ خواب دادا جان کے جنتی ہونے کی طرف اشارہ ہے، بہت مبارک اور عمدہ خواب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند