• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 37362

    عنوان: خواب كی تعبیر

    سوال: لڑکی کی امی کا انتقال ہوچکا ہے اور وہ اپنی پھوپھی کے ساتھ رہتی ہے۔ پہلے خواب میں میری والدہ نے دیکھا کہ وہ لڑکی کی پھوپھی کا سر دبا رہی ہے اور میرے والد کو اچانک دیکھ کر رک جاتی ہے ۔ دوسرے خواب میں میری والدہ دیکھتی ہیں کہ وہ ایک محفل میں ہیں اور بہت سے لوگ ان کے اطراف ہیں اور اس لڑکی نے گہرے ہرے رنگ کے کپڑے پہنی ہوئی ہے ، چہرے سے اداس لگ رہی ہے اور میری والدہ کہ رہی ہیں " ٹھیک ہی ہے " اور اس محفل میں ایک بچہ ہے جو میری والدہ سے بہت پیار کر رہا ہے۔ میری والدہ لڑکی کی پھوپھی سے کہتی ہیں کہ یہ مجھے کتنا پیار کر رہا ہے اور پھر میری والدہ باتھ روم چلی جاتی ہیں۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 37362

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 386=318-3/1433 مذکورہ خواب میں فوت شدہ لڑکی کی امی کے فرمانبرداراور جنتی ہونے کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند