• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 3723

    عنوان:

    میں جاننا چاہوں گا کہ کیا کتاب التوحید، اصول الثلاثہ، اور قواعد العربیہ ?شیخ الاسلام بن عبد الوہاب ، عقیدة الطحاویہ ?حجتہ الاسلام ابو جعفر الطحاوی الحنفی، عقیدة الواسطیہ ? شیخ الاسلام بن تیمیہ ، تقویة الایمان ? مولانا اسماعیل شہید ، کا پڑھنا درست ہے؟ میں عقیدة الطحاویہ یاد کررہاہوں۔ براہ کرم، میرایمان کو مضبوط کرنے میں میرا تعاون کریں۔ میں اہل حدیث نہیں ہوں، میں شیخ الہادی و التفسیر مولانا نصیر الدین نقشبندی کے شہر کا رہنے والاہوں،میں نے بیعت مولانا اسعد مدنی سے کی تھی، میں شیخ ڈاکٹر ندیم قریشی نقشبندی خلیفہ حضرت اقدس مولانا ذوالفقار احمد نقشبندی پاکستانی کے ساتھ رہتاہوں، میرے والد مولانا محمد ایوب دیوبندی پاکستانی? تلمیذ رشید مولانا حسین احمد مدنی ? کے شاگرد ہیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 3723

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 705/ ھ= 558/ ھ

    آپ عقیدة الطحاویہ یادر کررہے ہیں بہت اچھا ہے، اللہ پاک محفوظ فرمائے، اور کتاب کی برکات سے نوازے، آمین۔ اس کے بعد مذکورہ فی السوٴال کتب میں سے جو کتاب چاہیں مطالعہ کرنا پڑھنا شروع کردیں اور بہتر یہ ہے کہ ڈاکٹر ندیم قریشی مدظلہ العالی کے مشورہ سے انتخاب کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند