• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 36931

    عنوان: رضی اللہ تعالی عنہ كا استعمال كن لوگوں كے ہوتا ہے؟

    سوال: کیا رضی اللہ تعالی عنہ کہنا کیسا ہے؟یہ صرف صحابہ کے لیے ہے یا تابعین اور تبع تابعین کے لئے، ائمہ مجتہدین ، اولیا اللہ اور نیک لوگوں کے بھی؟جواب ذرا تفصیل سے ہو۔ براہ کرم، قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 36931

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 478=246-3/1433 صحابہ کے علاوہ تابعین، تبع تابعین، ائمہ مجتہدین اولیاء اللہ اور نیک لوگوں کے لیے ”رضی اللہ عنہ“ کا استعمال کرسکتے ہیں، البتہ اولیٰ یہ ہے کہ صحابہ کے لیے رضی اللہ عنہ اوران کے بعد والوں کے لیے رحمہ اللہ، غفر اللہ وغیرہ کے الفاظ استعمال کیے جائیں، یستحب الترضي للصحابة․․․ والترحم للتابعین ومن بعدہم من العلماء والعباد وسائر الأخیار، وکذا یجوز عکسہ․․․ وقال الزیلعي: الأولی أن یدعوا للصحابة بالترضي والتابعین بالرحمة ولمن بعدہم بالمغفرة والتجاوز (درمختار مع شامی: ۱۰/۴۸۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند