متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 3659
میں نے خواب دیکھا کہ اپنا روپئے سے بھرا تھیلا روڈپر بھول گیا...
میں نے خواب دیکھا کہ اپنا روپئے سے بھرا تھیلا روڈپر بھول گیا، کچھ دیر کے بعد یاد آیا تو میں لینے گیا اور وہ مجھے مل گیا، اس میں ایک کروڑ روپئے ہیں۔ اچانک میرے بھائی آجاتے ہیں اور ہمارے سامنے سے ہماری بہن بھاگتی جاتی ہے، میں اپنے بھائی کو اسے پکڑنے کے لیے کہتاہوں پر وہ نکل جاتی ہے۔ میں ڈرجاتاہوں ، کوئی مجھے کہتاہے کہ فکر نہ کر ، وہ آجائے گی۔ خواب میں ہی کوئی میرے خواب کی تعبیر بتا تاہے ۔ براہ کرم، میرے خواب کی تعبیر بتائیں۔
جواب نمبر: 365901-Jul-2024 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 698/ ھ= 538/ ھ
بہن کی تعبیر تقویٰ و فکر آخت ہے اور حاصل تعبیر یہ ہے کہ مال دنیا کی زیادتی و حرص جب آتی ہے تو تقویٰ اور فکر آخرت آدمی سے دور ہوتی چلی جاتی ہے، خواب میں اس پر تنبیہ بہی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرے ایک استاد مدینہ منورہ کی تعظیم اس طرح کرتے ہیں حالانکہ وہ علمائے دیوبند سے عقیدت رکھتے ہیں۔ پھر بھی اس طرح بدعت اور شرک کرتے ہیں۔ (۱)مدینہ کی کھجوروں کی گٹھلیاں بطور تبرک کھاتے ہیں اور ان کا احترام اچھی طرح کرتے ہیں، ان کو نیچے گرنے نہیں دیتے۔ (۲)جوتے اور چپل میں ہرا رنگ استعمال نہیں کرتے کیوں کہ گنبد خضرا کا رنگ ہرا ہے۔ (۳)ان کو کسی نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مٹی لاکر دی تو وہ اس کو شفا کے طور پر آنکھوں میں لگاتے ہیں۔ میری یہ الجھن دور کریں؟
2686 مناظرمفتی
صاحب میری بیوی نے ایک خواب دیکھا برائے کرم اس کی تعبیر عنایت فرمائیں۔ خواب میں
اس نے دیکھا کہ ہم دونوں میاں بیوی بستر پر سوئے ہوئے تھے اور میری بیوی کے بازو
میں دوسری عورت سوئی ہوئی تھی۔ یہ خواب اس نے دو بار دیکھا ۔ ایک بار جب اشراق پڑھ
کر سوئی تھی تب دیکھا اور دوسرے کا وقت یاد نہیں۔
ہمارے شہر کے پاس ہی ایک گاؤں ہے اس میں ایک شخص ہوتا تھاجو کہ اب فوت ہوچکا ہے۔ لوگ اس کو پیر کہتے تھے، جب تک وہ زندہ تھاتب تک لوگ اس کے پاس جاکے اس کو اپنی پریشانیاں بتاتے تھے۔ واللہ اعلم سچ کہتے تھے یا جھوٹ کہ وہ پیر ایک وقت میں کئی جگہوں پرہوتا تھا، اوراس کے بارے میں اور بھی بہت ساری افسانوی کہانیاں مشہور ہیں۔ اس پیر کا کردار و عمل ایسا تھا کہ ہر وقت چرس پیتا تھا اور لوگوں کو گالیاں بھی دیتاتھا۔ میں تواس کو پیر بالکل بھی نہیں مانتا۔ خیر ایک دفعہ ہمارے محلہ کے ایک استاد جی ہیں ان کا گھرانا کافی مذہبی ہے اور خود بھی اسلامیات کے بارے میں کافی پڑھے لکھے ہیں۔ ایک دفعہ ان سے ایسے ہی اس پیر کے بارے میں بات ہورہی تھی تومیں نے کہاکہ وہ پیر صرف بکواس ہے اور کچھ نہیں، تو انھوں نے کہا کہ ایسا شخص غلط ہے یا صحیح؟ اس کا جوا ب ہمیں وہی دے سکتا ہے جو مذہبی ہو، ان کے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ جس پیر جی کا ذکر میں کررہا ہوں وہ مجذوب ہوسکتا ہے۔ آپ بتائیں کہ کیاایسا ہوسکتا ہے کہ ایک شخص جو مہینوں تک غسل نہیں کرتا ہو، نشہ آور دوا پیتا ہو اور راہگیروں کویا اپنے پاس آنے والوں کو گالیاں دیتا ہو کیا وہ مجذوب یا اس درجہ میں آسکتا ہے؟ کیا ایسے شخص سے لوگوں کو بچانے کے لیے اس کو براکہا جاسکتا ہے؟
1538 مناظرمیں اکثر خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں نے اپنی داڑھی اور مونچھیں بالکل مونڈ دی ہیں۔ برہ کرم، تعبیر عنایت فرمائیں۔
میں روز ایک خواب دیکھتی ہوں کہ میرے شوہر
نے بچے کی وجہ سے دوسری شادی کرلی ہے۔ (۲)کوئی
میرا پیچھا کررہا ہے اورمیں ہر بار بچ جاتی ہوں۔برائے کرم اس کی تعبیر بتادیں۔
’’زنا ایک قرض ہے جو اس كی بہن بیٹی ادا كریں گی‘‘ اس كی كیا حقیقت ہے؟
1881 مناظرمیں نے خواب میں تہجد اورفرض کے بیچ کے وقت میں دیکھا کہ علی گڈھ کے دعوت کے ایک بہت بڑے ساتھی (ڈاکٹر عبدالعلیم صاحب) نے میرا نکاح ایک لڑکی سے کیا۔ اس لڑکی کو میں جانتا ہوں اور اس کی دینداری کی وجہ سے اسے پسند بھی کرتا ہوں۔ برائے کرم خواب کی تعبیر بتائیں۔
1719 مناظر