• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 36434

    عنوان: خواب

    سوال: میری پھوپھی نے خواب دیکھا کہ ان کے گھر دعوت ہے اور کوئی سامان نہیں لایا․․․ پڑھا کر تھکی ہاری آئی اور کہا کہ میرا کوئی سامان نہیں لایا․․․ ان کی مرحومہ امی نے کہا کہ ہوجائے گا تم پریشان کیوں ہورہی ہو․․․ انہوں نے کہا کہ اچھا کیا پکاؤں؟ ․․․ والدہ نے کہا سردی میں چقندر گوشت اچھا لگتاہے․․․ ان کے مرحوم ابو بھی دلاسا دے رہے تھے ․․․ اتنے میں مرحوم بھائی غائب ہوگئے ․․․․ پھوپھی کہہ رہی ہے کہ بھائی کہا ں گیا․․․ سب کہہ رہے ہیں کہ تمہار ا سامان لانے گیاہے․․․پھوپھی کہہ رہی ہیں بہت سار ا سامان تھا ، اکیلے کیوں چلے گئے، تھوڑی دیر بعد بھائی آگئے․․․بہت سار ا سامان لے کر ․․․․بہت سارے ٹماٹر ، سیب اور کچھ ہرا ہر ابھی ہے اور پورا سامان پھوپھی پر ڈال رہے ہیں ، انڈیل رہے ہیں۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 36434

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 303=197-3/1433 خواب میں والدین مرحومین کے حالات آخرت میں اچھے ہونے کی طرف اشارہ ہے پھر بھی کچھ ایصالِ ثواب صدقہ وخیرات کے ذریعہ یا قرآن شریف کی تلاوت، اور نماز، طواف، عمرہ کے ذریعہ کردیں۔ نیز یہ اشارہ بھی ہے کہ اسباب کو اختیار کرنے کے بعد بھروسہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر کریں اور خواہ مخواہ کی پریشانی اور الجھن میں مبتلا نہ ہوں اور نہ ہی بے تحاشہ اس کا اظہار کریں اللہ پر بھروسہ رکھیں وہ وقت پر اچھے ثمرات ظاہر فرمادیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند