• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 36395

    عنوان: خواب

    سوال: میرے داداجی مجھے خواب میں ملے اور مجھے ایک شخص سے ملائے ، وہ شخص ایک سمندر کے کنارے بیٹھا تھا، ان کا قد بہت بڑاتھا، سبز رنگ کا ان کا قمیص تھا ، لمبی سیاہ زلفیں تھیں، سر ننگاتھا۔ میرے دادجی فوت ہوچکے تھے جب میں نے یہ خواب دیکھاتھا۔ دادجی کے معمول کے مطابق سفید کرتا اور عمامہ تھا ، جب دادجی نے میرا تعارف کرایا کہ یہ میرا پوتاہے تو وہ اٹھ کر ملے ، مجھے سینے سے لگائے ، مجھے ایسا لگا تھا کہ میں ان کے جسم میں داخل ہوچکاہوں، بہت سکون ملاتھا، وہ ایک نورانی شخصیت تھی۔ میرے دادجی بھی بہت نیک ہستی تھے۔ اب اللہ کا شکر ہے کہ میں بھی چارماہ تبلیغ میں لگا چکاہوں۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 36395

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 216=141-2/1433 ماشاء اللہ خواب مبارک ہے، خواب میں اشارہ ہے کہ آپ کے دادا کی حالت اچھی ہے، نیز آپ کو بھی ترقی درجات حاصل ہوں گے، آپ تبلیغ میں مکمل طور پر جڑے رہیں اور ہرعمل میں اتباعِ سنت کو ملحوظ رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند