• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 36336

    عنوان: محرم کی فہرست

    سوال: مکمّل محر م کی فہرست بھیج دیں تو عین نوازش ہوگی۔ کیا مرد کے لئے ساس اور عورت کے لئے سسر محرم ہے۔

    جواب نمبر: 36336

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 193=112-2/1433 مرد کے لیے ساس اور عورت کے سسر محرم ہے۔ محرم اس کو کہتے ہیں جس سے نکاح کرنا ہمیشہ کے لیے حرام ہو، اس اعتبار سے مرد کے لیے ماں، بیٹی، بہن، پھوپھی، خالہ، بھتیجی، بھانجی، ساس وغیرہ اور عورت کے لیے باپ، بھائی، لڑکا، چچا، ماموں، بھتیجہ، بھانجا، سسر وغیرہ محرم ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند