• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 36126

    عنوان: مرحوم والد صاحب كو خواب میں دیكھنا

    سوال: مرحوم والد سحاب کو خواب میں دیکھا ہے نیلے قمویز شلوار مے تیز رفتار میں ہوتے ہے..حرم کے اطراف میں نظر آتے ہے ..نورانی چہرہ ہے....اتر کی خوشبو ہے بھوت اچھی ... داڑھی اچھی بنے ہوئی ہے ...جلدی مے ہوتے ہے .........وازہ رہے کے وہ جنّت ال باقی مدینہ منوّرہ میں مدفون ہے

    جواب نمبر: 36126

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 186=186-2/1432 خواب بہت اچھا اور عمدہ ہے اور مذکورہ تمام صفات، صفاتِ عالیہ ہیں، امید ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے والد صاحب کی مغفرت فرمادی ہے اور ان کو عمدہ مقام عنایت فرمایا ہے، لیکن اس کی وجہ سے آپ ایصالِ ثواب کرنا ترک نہ کریں، بلکہ برابر ان کو ایصالِ ثواب کرتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند