• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 35891

    عنوان: کیا فرماتے ہیں مفتیان حضرات اس بارے میں کہ کیا مسلمان جنات سے جائز کام لیا جاسکتا ہے مثال کے طور پر کسی انسان پر جادو ہو اس پر کیئے گئے جادو کا سامان منگوانایا اس انسان پر جنات ہوں تو مسلمان جنات سے ان کو گرفتار کروانایا محکوم کرنا کہ اس انسان کے ساتھ کیامسئلہ ہے؟کیا دین اسلام میں اس کی گنجائش ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان حضرات اس بارے میں کہ کیا مسلمان جنات سے جائز کام لیا جاسکتا ہے مثال کے طور پر کسی انسان پر جادو ہو اس پر کیئے گئے جادو کا سامان منگوانایا اس انسان پر جنات ہوں تو مسلمان جنات سے ان کو گرفتار کروانایا محکوم کرنا کہ اس انسان کے ساتھ کیامسئلہ ہے؟کیا دین اسلام میں اس کی گنجائش ہے؟

    جواب نمبر: 35891

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 125=125-1/1433 اگر جنات جائز کام پر خوشی سے آمادہ ہوں تو حدودِ شرع میں رہتے ہوئے جائز امور میں ان سے مدد لی جاسکتی ہے۔ ہاں جبراً کام لینا یا جنات کو تابع بنانا اور خلاف شرع امور پر مجبور کرنا یہ جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند