• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 35788

    عنوان: مردہ کو خون آنا

    سوال: آج رات میں نے خواب مے دیکھا کی میں اور میرے بھائی ( مجھسے بڑے تین بھائی) کسی ہندو کے گھر جو کی ہمارے جان پہچان والا ہے اسکے کسی رشتہ دار(شاید اسکا باپ ) کی لاش کو اٹھانے کے لئے جا رہے ہیں۔ جس جگہ اسکی لاش رکھی ہے وہ اک خلا علاقہ ہے کوئی گھر نہیں ہے۔ اک پہاڑ جیسا علاقہ ہے۔ جب ہم اسکی لاش کو اٹھانے لگے تو جس ڈول میں اسکی لاش رکھی ہے وہ ٹوٹ جاتا ہے اور لاش کے کہوں آنے لگتا ہے۔ مہینے دیکھا کی لاش کی منہ سے اور پیخانے کی جگہ سے کہوں آرہا ہے. پھر میں کہتا ہوں کے یہ ابھی مرا نہیں ہے۔ اگر مرچکا ہوتا تو کہوں نہیں نکلتا. اور میرے نیند ٹوٹ گی ۔

    جواب نمبر: 35788

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 19=12-1/1433 آپ کے اندر لگتا ہے کہ دنیا کی محبت زیادہ ہے، جب کہ دنیا کی حقیقت اس مرے ہوئے لاش سے جس سے خون آرہا ہے، زیادہ نہیں ہے، آپ موت کی یاد کثرت سے کرتے رہیں اور کثرت سے صدقہ خیرات کا اہتمام کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند