• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 35718

    عنوان: اونچائی سے دار لگتا ہے

    سوال: میرا نام جنید ہے اور میں نہٹور بجنور میں رہتا ہوں، مجھے اونچائی سے بہت ڈر لگتا ہے اور میں خواب میں بھی یہی دیکھتا ہوں کہ میں بہت اونچائی پر خود کھڑا ہوں اور میں یہ دیکھتا ہوں کہ میں گرجاوٴں گا، پر میں گرتا نہیں بلکہ وہیں پر سنبھل جاتا ہوں اور جب میں بیدار ہوتا ہوں تو بہت گھبراہٹ محسوس ہوتی ہے مہربانی کرکے آپ مجھے بتائیں کہ یہ کس چیز کی علامت ہے، شکریہ اوراس ناچیز کو دعا خیر میں یاد رکھیں۔

    جواب نمبر: 35718

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 11=5/1/1433 اونچائی پر کھڑے ہونے کی تعبیر بلند درجات حاصل کرنے سے کی گئی ہے اور جو بلندی حاصل کرتا ہے وہ امید وبیم کی کیفیت سے گذرتا ہی ہے، اللہ تعالیٰ سے خیر اور عافیت کی دعا کریں کسی درجہ کو حاصل کرنے کے لیے اسباب ووسائل کو اختیار کرنا اور فضل الٰہی کا شامل حال ہونا ضروری ہے، اس پر بھی نظر رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند