• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 35623

    عنوان: خواب كی تعبیر

    سوال: آ پ نے فتویٰ (م) 1811=1811-12/1432 میں ایک خواب کی تعبیر میں میرے دین میں خرابی بتائی تھی، برائے کرم آپ کوئی ایسا عمل تجویز کریں جس سے یہ خرابی دور ہوجائے، بڑی نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 35623

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 2040=416-1/1433 کسی نیک عالم باعمل کی صحبت میں اٹھتے بیٹھتے رہیں۔ پانچوں وقت نماز پابندی سے پڑھیں، لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق کے ساتھ پیش آئیں، کسی کا پیسہ نہ ماریں، ہمیشہ حلال اور جائز کمائی کمانے اور حلال کھانے کا اہتمام کریں۔ ہرروز صبح کو ۱۰۰/ مرتبہ استغفار، ۱۰۰/ مرتبہ کلمہ طیبہ، ۱۰۰/ مرتبہ درود شریف اور ۱۰۰/ مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھ لیا کریں اور شام کو بھی ان تسبیحات کو ۱۰۰-۱۰۰ مرتبہ پڑھ لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند