• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 35444

    عنوان: مسلمان حکمرانوں کی غیبت کرنا کیسا ہے جب کہ وہ نااہل بھی ہوں اور بدعنوان بھی؟

    سوال: مسلمان حکمرانوں کی غیبت کرنا کیسا ہے جب کہ وہ نااہل بھی ہوں اور بدعنوان بھی؟

    جواب نمبر: 35444

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2382=1357-12/1432 غیبت کا حرام اور گناہ ہونا تو آپ کو معلوم ہی ہے۔ جن نااہل اور بدعنوان حکمرانوں کی غیبت کا حکم معلوم کرنا چاہتے ہیں، پہلے یہ تفصیل لکھئے کہ غیبت کرنے کی کیا ضرورتیں درپیش ہیں؟ صحیح وصاف تفصیل لکھنے پر ان شاء اللہ حکم شرعی لکھ دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند