• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 35441

    عنوان: ایک عورت کا سوال یہ ہے کہ اس کی طبیعت ہمیشہ خراب رہتی ہے، ایک دن بھی اچھی نہیں رہتی ہے، ایک بیماری ختم ہوتی ہے تو دوسری بیماری شروع ہوجاتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ اسلام اس بارے میں کیا کہتاہے؟ اس کی وجہ کیا ہوسکتی ہے قرآن وحدیث کی روشنی میں؟مہربانی کرکے اس کی وجہ بتائیں۔

    سوال: ایک عورت کا سوال یہ ہے کہ اس کی طبیعت ہمیشہ خراب رہتی ہے، ایک دن بھی اچھی نہیں رہتی ہے، ایک بیماری ختم ہوتی ہے تو دوسری بیماری شروع ہوجاتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ اسلام اس بارے میں کیا کہتاہے؟ اس کی وجہ کیا ہوسکتی ہے قرآن وحدیث کی روشنی میں؟مہربانی کرکے اس کی وجہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 35441

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2384=-1361-152/1432 (الف) رفع درجات (ب) آزمائش کہ اس حالت میں بھی صبر وشکر بندی کی طرف سے ہوتا ہے یا نہیں؟ (ج) آخرت میں اعلیٰ مقامات سے نوازا جانا (د) چھوٹی تکلیف میں مبتلا کرکے کسی بڑی تکلیف سے بچانا (ھ) گناہوں کا دُھلنا (و) تکلیف میں مبتلا کرکے اللہ پاک کا اپنی طرف متوجہ کرنا (ز) کسی گناہ کی پاداش میں تکالیف کا پے در پے آنا، اِن وجوہ میں سے کوئی یا کئی وجہ ہوسکتی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند