• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 33327

    عنوان: میری عمر 18/ سال ہے، مجھے مشت زنی کی عادت ہے، میں فلموں کے گانے دیکھتاہوں، لیکن اب میں خوشی کے لیے مشت زنی نہیں کرتاہوں، لیکن کبھی کبھار خواب میں احتلام ہوجاتاہے اورپھر خروج منی کے لیے میں مشت زنی کرتاہوں۔ براہ کرم، مشورہ دیں کہ میں کیا کروں؟

    سوال: میری عمر 18/ سال ہے، مجھے مشت زنی کی عادت ہے، میں فلموں کے گانے دیکھتاہوں، لیکن اب میں خوشی کے لیے مشت زنی نہیں کرتاہوں، لیکن کبھی کبھار خواب میں احتلام ہوجاتاہے اورپھر خروج منی کے لیے میں مشت زنی کرتاہوں۔ براہ کرم، مشورہ دیں کہ میں کیا کروں؟

    جواب نمبر: 33327

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1153=000-8/1432 مشت زنی شرعاً حرام ہے، یہ دینی و دنیوی دونوں لحاظ سے مضر ہے، آپ اس عادت کو جس طرح سے بھی ہوسکے چھوڑدیں۔ احتلام کے بعد بھی مشت زنی نہ کریں، مشت زنی کی عادت چھوڑنے کے لیے آپ فلم دیکھنے، گانا سننے یا غلط نگاہ ڈالنے سے احتراز کریں اور جس کثرت سے روزہ رکھ سکتے ہوں روزہ رکھا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند