• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 33264

    عنوان: ہمارے گھر میں ایک موسی رہتی ہے وہ ہمارے ساتھ ایک فیملی کی طرح ہے تو مجھ کو یہ بتائیں کہ کیا ہم اس کو باندی بنا سکتے ہیں یا نہیں؟ نہیں تو کیا صورت اختیار کرنی چاہئے؟کیا اس مسئلہ کو شریعت کے مطابق لیں؟

    سوال: ہمارے گھر میں ایک موسی رہتی ہے وہ ہمارے ساتھ ایک فیملی کی طرح ہے تو مجھ کو یہ بتائیں کہ کیا ہم اس کو باندی بنا سکتے ہیں یا نہیں؟ نہیں تو کیا صورت اختیار کرنی چاہئے؟کیا اس مسئلہ کو شریعت کے مطابق لیں؟

    جواب نمبر: 33264

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1120=693-8/1432 ”باندی “ کا شریعت میں ایک خاص مفہوم ہے، آج کل خادمائیں جو گھروں میں کام کرتی ہیں ان پر باندی کے احکامات جاری نہیں ہوتے اور ان کو بحیثیت باندی رکھنا، ان سے صحبت کرنا وغیرہ ناجائز وحرام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند